ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے اچانک بھارت کیوں چھوڑا؟

اسلام آباد:پاکستانی پریزینٹر زینب عباس نے حفاظتی اقدام کی بنا پر بھارت چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق زینب عباس بھارت سے دبئی پہنچ گئی ہیں اور ان کے بھارت چھوڑنے کی تصدیق قریبی ذرائع نے کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق زینب پر بھارت میں بہت زیادہ دبائو بڑھ رہا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے حفاظتی اقدام کے طور پر بھارت چھوڑدیا، زینب نے براڈ کاسٹرز اور فیملی کے مشورے پر یہ اقدام اٹھایا۔

https://x.com/NewsArenaIndia/status/1711311248514592838?s=20

کچھ میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ زینب عباس کو بھارت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے تاہم ان خبروں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس کرنے کی درخواست کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں