ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل پر حملہ کرنیوالوں کے ہاتھ چومتے ہیں، خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای  نے اسرائیل پر حماس کے حملے کو سراہتے ہوئے کہا ہے  کہ جس نے صیہونی ریاست پر حملہ کیا ہم ان کے ہاتھ چومتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کے سپریم لیڈر نے کہاکہ اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں تھا لیکن اسرائیل پر یہ حملہ اس کی فوج اور انٹیلی جنس کے لیے ناقابل تلافی شکست ہے،  اسرائیل پر حماس کے حملے میں ایران ملوث نہیں ہے۔

خامنہ ای کا کہنا تھا کہ حماس کے تباہ کن حملے نے اسرائیل کے اہم انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا ہے جس کی تلافی اتنی آسان نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں