ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے: بجلی چوری کرنیوالے سرکاری ملازمین کا گھیرا تنگ

اسلام آباد: ملک میں بجلی چوری کے معاملے میں ملوث سرکاری ملازمین کے گرد ایف آئی اے کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ملازمین کی جانب سے بجلی چوری میں سہولت کاری پر وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ذریعے کارروائی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بجلی چوری کے انسداد کے لیے وزارت توانائی نے کنڈے لگانے والوں اور بجلی چوری کرنے والوں کے معاون سرکار ی ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے مدد مانگ لی ہے۔ اس حوالے سے ابتدائی طور پر تین ڈسکوز کا انتخاب کیا گیا ہے، جس کے ملازمین کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

وزارت توانائی نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر حیسکو، پیسکو اور سیپکو میں بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کے لیے کہا گیا ہے۔ علاوہ ازیں خط میں مزید کہا گیا ہے کہ 3 ڈسکوز میں بجلی چوری میں عملے کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی سخت ضرورت ہے۔ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے، جو ڈسکوز کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں