ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجلی چوری میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف ایف آئی اے کارروائی کا فیصلہ

 اسلام آباد: بجلی چوری میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کے ملازمین کی بڑے پیمانے پر سہولت کاری پر ایف آئی اے سے کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی نے چوری اور کنڈے میں سہولت کار ملازمین کے گرد
گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے چوری روکنے اور ملازمین کیخلاف ایکشن کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔

بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف آپریشن کلین اپ کیلئے تین ڈسکوز کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت توانائی نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ کر حیسکو، پیسکو اور سیپکو میں بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے سے مدد مانگ لی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ تین ڈسکوز میں بجلی چوری میں عملے کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی سخت ضرورت ہے، ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے، جو ڈسکوز کو بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں میں مدد فراہم کرے۔

واضح رہے کہ حکومت بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 18 ارب روپے سے زائد کی ریکوری کرچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں