ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضابطہ اخلاق: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرلیا

اسلام آباد: انتخابی ضابطہ اخلاق کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو مدعو کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں ضابطہ اخلاق پر مشورے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو مدعو کرلیا۔ یہ اہم اجلاس کل الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

اجلاس کل دن 2 بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہا کی زیرصدارت ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں سے مجوزہ  انتخابی ضابطہ اخلاق پر ان کی تجاویز لی جائیں گی۔ علاوہ ازیں الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 233 کے تحت سیاسی جماعتوں سے انتخابی ضابطہ اخلاق پر مشاورت  کے لیے بلائے گئے اجلاس کے لیے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی کاپی تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھجوا دی ہے۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید، اسپیشل سیکرٹری سمیت تمام صوبائی ممبران اور دیگر حکام بھی شریک ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں