ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان میں پھر زلزلہ،شدت 6.3 تھی

افغانستان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا جہاں زلزلے کے تازہ جھٹکوں کی شدت پھر 6.3 اور پانچ ریکارڈ کی گئی۔

امریکی ادارہ برائے ارضیاتی علوم  کے مطابق گزشتہ ہفتے افغانستان کے صوبے ہرات میں شدید زلزلہ آیا تھا جس نے انفرااسٹرکچر کو تباہ کرکے رکھ دیا اور 4 ہزار سے زائد لوگ جان سے گئے۔

بتایا گیا ہےکہ مقامی وقت کے مطابق  آج صبح 5 بج کر 10 منٹ کے قریب ایک بار پھر زلزلے نے افغانستان کے تباہ شدہ صوبے ہرات کو ہلا کر رکھ دیا جہاں زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

 میڈیا کا بتانا ہےکہ افغانستان کے مغربی صوبے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی جس میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب امداد اداروں کا کہنا ہےکہ افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت ہے۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں