حماس تحریک کی جانب سے شروع کیے گئے “ال اقصیٰ فلڈ” آپریشن کے نتیجے میں 1,200 سے زیادہ اسرائیلی ہلاک اور 2,900 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
اسرائیلی دفاعی افواج کے ایک ترجمان نے کہا کہ حماس تحریک کے پاس جدید ہتھیارموجود ہیں جن کی رینج تل ابیب اور بن گوریون ہوائی اڈے تک پہنچ گئی۔ اسرائیل اور حماس کی کشیدگی میں حماس کی جانب سے داغے گئے راکٹ فائر سےاسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1200 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
آئی ڈی ایف کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ “مرنے والوں کی تعداد حیران کن طور پر 1,200 اسرائیلیوں کی ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں خوراک، ایندھن اور ادویات کا داخلہ بند کر دیا ہے اور مصر کی طرف سےسرحدی گزرگاہ کے قریب فضائی حملے کے بعد بند کر دی گئی ہے۔
حماس کے عسکریت پسندوں نے ایک بے مثال حملے میں شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو گھسیٹ کر قید کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق حماس نے تقریباً 150 فوجیوں اور شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔