ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا کے تمام کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم

 پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختون خوا کے تمام کالجوں میں  ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔

نگراں کابینہ کی سفارش پر ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام 2013_12 میں اس وقت کی صوبائی حکومت نے شروع کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے کالجوں میں بی ایس پروگرام کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے ایسوسی ایٹ  ڈگری پروگرام شروع کیا گیا تھا، جس میں طلبہ کی دلچپسی نہ ہونے کے برابر رہی۔

ہائیر ایجوکیشن کے مطابق طلبا کی عدم دلچسپی کے باعث تمام کالجوں میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں