حماس نے عالمی برادری اور مسلم دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ 20 لاکھ نہتے فلسطینیوں کو اسرائیل کے قتل عام سے بچائے۔
جمعرات کو حماس کے ترجمان نے کہا کہ ہم نے غزہ کے مسلمانوں پر مسلسل بمباری اور مسجدِ اقصیٰ کی بے حرمتی پر طوفان الاقصیٰ آپریشن کیا،ہم عرب واسلامی دنیا اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کے نہتے عوام پر اسرائیل کی مسلسلس بمباری کے نتیجے میں انسانی المیہ رونما ہو سکتا ہے ،بیس لاکھ سے زائد فلسطینی شہریوں کو منظم منصوبہ بندی کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،مداخلت کی اپیل کا مقصد ضروری طبی امداد اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ادھر ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ محصو ر غزہ کی پٹی میں باقی ماندہ ایندھن چند گھنٹوں میں ختم ہو سکتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ پٹی کے اندر پہلے سے موجود انسانی امداد کو بحفاظت تقسیم کرنے کی اجازت دی جائے۔