ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سارہ انعام: عدالت 18 اکتوبر کو شاہنواز کا بیان ریکارڈ کرے گی

اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت سارہ انعام کے قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز عامر کا بیان 18 اکتوبر کو ریکارڈ کرے گی۔

سارہ انعام کو ایک سال قبل اسلام آباد میں ان کے شوہر اور معروف صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے مبینہ طور پر قتل کیا تھا۔

جج خان نے سماعت کی، اس دوران پراسیکیوٹر رانا حسن عباس موجود تھے۔ تاہم مقدمے میں وکیل دفاع بشارت اللہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

عدالت کو بتایا کہ وکیل کی سپریم کورٹ میں پیشگی مصروفیات تھیں اور عدالت سے درخواست کی کہ سماعت ملتوی کی جائے جسے عدالت نے قبول کر لیا۔

بشارت اللہ کے معاون وکیل نے عدالت کو یقین دہانی کراتے ہوئے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی، ’’ہم آئندہ سماعت پر ملزم شاہنواز کا سیکشن 342 کے تحت بیان جمع کرائیں گے۔‘‘

بعد ازاں عدالت نے شاہنواز کا بیان قلمبند کرنے کے لیے 18 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں