ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین پر بمباری بند اور محاصرہ ختم کیا جائے، پاکستان

 اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں بالخصوص شہری آبادی پر بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین پر بمباری بند اور محاصرہ ختم کیا جائے، فلسطین کی 1967سے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائے۔

 وفاقی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گھیرا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال بالخصوص خوراک اور پانی کی قلت جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔

کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکی جائے اور ناجائز محاصرے کو ختم کر کے متاثرین تک بین الاقوامی امداد کو پہنچنے دیا جائے۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو غیر ضروری بیرون ملک دوروں سے روک دیا جبکہ نگراں کابینہ نے لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سہیل ناصر کی بطور ڈپٹی چیئرمین نیب اور احتشام قادر شاہ کی بطور نیب پراسیکیوٹر جنرل اکانٹیبلٹی تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں