مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی پولیس نے کفر قاسم میں ایک 14 سالہ بچے کو اسرائیلی سرزمین پر حماس کے حملے کی تعریف کے جرم میں گرفتار کرلیا ۔
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی بچے نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہفتے کے دن حملے کے حوالے سے حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ کو دوبارہ شیئر کیا تھا۔
اسرائیلی پولیس نے بچے پر “دہشت گردی پر اکسانے اور حمایت کرنے” کا الزام عاید کیا ہے ۔ پولیس نے بچے کی ماں کو بھی گرفتار کر لیا۔