ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کسی  تنظیم یاجتھے کو ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نگران  وزیراعظم

پشاور: نگراں  وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہم کبھی اجازت نہیں دینگے کہ کوئی تنظیم یا جتھہ ہتھیار اٹھا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے،  اسمگلنگ اور کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ   پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے پولیس کو جدید آلات سے لیس کیا جائے تا کہ دہشت گردی کی عفریت سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے، پاکستان میں 90 ہزار لوگوں نے دہشتگردی کے خلاف اپنی جانیں دے دیں لیکن کچھ لوگ کہتے ہیں میں زیادہ ٹیکس کیوں دوں؟

انہوں نے کہاکہ بعض لوگ چوری اور اسمگلنگ کو اپنا حق تصور کرتے ہیں، کوئی ایک نسل قربانی دیتی ہے اور آئندہ کی نسلوں کو آباد کر جاتی ہے، یہ فیصلہ اب ہمیں کرنا ہے، ہم ایک نسل کی قربانی دے چکے ہیں، لیکن کیا آنے والی نسلوں کو محفوظ کرپائے ہیں؟۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایک طرف 90 ہزار لوگ اپنی جانیں دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف چند لوگ حق اسمگلنگ مانگ رہے ہیں، کیا اس طرح معاشرہ چل سکتا ہے، طرز تعلیم سے لیکر طرز سیاست و معیشت میں صرف سوالات ہی سوالات ہیں، اور جوابات مل ہی نہیں رہے اور اگر جوابات کی کوشش کی جائے تو مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل آجاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں