ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیڈی کانسٹیبل نے اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو جاری کر دی

سندھ پولیس کی ایک لیڈی کانسٹیبل نے پولیس وردی میں اسرائیل کے حق میں ٹک ٹاک ویڈیو جاری کر دی۔

آئی جی سندھ نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا تھا تاہم معاملے کی تحقیقات ڈی آئی جی اسپیشل برانچ آصف اعجاز شیخ کو سونپ دی گئی ہیں۔

ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے آصف اعجاز شیخ نے کہا کہ مذکورہ کانسٹیبل سنبل غوری سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے قائم سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کام کر رہا ہے اور اس کا تعلق سندھ کے شہر میرپور خاص سے ہے۔

32 سالہ لیڈی کانسٹیبل نے مشہور ہونے اور اپنے اکاؤنٹ کے فالوورز کو بڑھانے کے لیے اسرائیل کی حمایت میں وردی میں ایک ویڈیو جاری کی۔

آصف اعجاز شیخ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کو 2019 میں کورنگی، 2021 میں میرپور خاص میں تعینات کیا گیا تھا، لیڈی کانسٹیبل کو اپریل 2023 میں ورک رولز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

تاہم، سنبل نے ویڈیو اپ لوڈ کرنے سے انکار کیا ہے اور خاتون کا کہنا ہے کہ یہ اس کے ساتھ کسی اور نے کیا ہے کسی نے میرے ساتھ کھیل کھیلا ہے میں نے ایسی کوئی وڈیو جاری نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں