بیروت :لبنان کی سیاسی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہے کہ اپنے منصوبے کے مطابق اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں اور اپنے منصوبے کے مطابق اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لیں گے، خطے کی بڑی طاقتوں، عرب ممالک اور اقوام متحدہ نے براہ ریاست اور بالواسطہ حزب اللہ سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں مداخلت نہ کرے۔
خیال رہے کہ غزہ سمیت فلسطین کے مختلف شہروں پر اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 7 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1300 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 3200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔