لاہور: اتوار کو پیٹرول کی قیمت میں 36 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 36 روپے 206 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بھی 19 روپے کم ہوکر 233 روپے ہوگئی۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کمی سے 104 ڈالر فی بیرل جب کہ ڈیزل کی قیمت 8 ڈالر کمی سے 118 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل بہتری کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے تاہم حتمی فیصلہ نگراں حکومت 15 اکتوبر کو کرے گی۔
خیال رہے کہ نگراں حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی کی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے 38 پیسے ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہوکر 318 روپے 18 پیسے میں دستیاب ہے۔