افغانستان کے صوبہ ہرات میں 6،3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
امریکن جیولوجک ریسرچ سینٹر کے مطابق ملک کے مغربی شہر ہرات میں 6،3 کی شدت سے زلزلہ آیا ہے۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 8،2 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کے بعد ضمنی جھٹکے جاری ہیں۔
زلزلے میں کسی جانی و مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی ہرات میں 6،3 کی شدت سے زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔