ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے ایک اور بحری جہاز اسرائیل بھیج دیا

امریکہ نے یو ایس ایس آئیزن ہووور ایئر کرافٹ کیریئر بحری جہاز کو بھی مشرقی بحیرہ روم میں بھیج دیا ہے۔

امریکہ کے مرکزی کمانڈ آفس ‘سینٹ کوم’ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "وزیر دفاع لائڈ جے۔آسٹن نے ‘یو ایس ایس آئیزن ہووور’ کو رواں ہفتے کے آغاز میں علاقے میں بھیجے گئے یو ایس ایس گیرالڈ آر۔فورڈ ایئر کرافٹ کیریئر  کے ساتھ شامل ہونے کے احکامات دیئے ہیں”۔

لائڈ آسٹن نے جاری کردہ احکامات سے متعلق کہا ہے کہ ” میں نے یو ایس ایس آئیزن ہووور کو مشرقی بحیرہ روم  کی طرف سفر شروع کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ آئزن ہوور رواں ہفتے کے آغاز میں علاقے میں پہنچنے والے یو ایس ایس گیرالڈ آر۔فورڈ میں شامل ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں