ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے آک لینڈ میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

آک لینڈ ( عارف الحق عارف نمائندہ خصوصی ) فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہفتہ14 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اوٹیا Aoteaاسکوائر آک لینڈ میں بہت بڑا مظاہرہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی عوام کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے  کئے گئے مظاہروں میں مقررین میں بڑے لیڈروں اور فلسطین کے بعض بچوں نے بھی خطاب کیا جس میں  انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں قتل عام کو رکوائیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین سے اسرائیلیوں کے غاصبانہ قبضے کو ختم کرائیں اور فلسطینی عوام، بچوں ، جوانوں، عورتوں اور مردوں پر ظلم وتشدد ختم کرائیں۔

مظاہرون کے دوران خطابات کے بعد کوئین اسٹریٹ پر مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں انڈیا، بنگلہ دیش اور پاکستان کے عوام کے علاوہ نیوزی لینڈ کے مقامی باشندے بھی بڑی تعداد میں شامل تھے۔

فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کےلئے مظاہرین آک لینڈ کے مرکزی مقام Aotea پر ایک بجے ہی سے آنا شروع ہو گئے تھے اور 2 بجے ان کی تعداد  ہزاروں میں ہوگئی۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں زیادہ تر فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ بعض پاکستانی پاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم بھی لہرا رہے تھے۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں عربی اور انگریزی زبان میں بڑے بڑےتھے جن پر فلسطین کو آزاد کرو، فلسطینی ریاست قائم کرو، فلسطینیوں کا قتل عام بند کرو، فلسطین میں جنگ بند کرو۔ ریور ٹو سی فلسطین ول بی فری، فریڈم فار فلسطین کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ہزاروں مظاہرین فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔انہوں نے اوٹیا آک لینڈ کی مرکزی شاہراہ کوئین اسٹریٹ تک مارچ کیااور زبردست نعرے لگوائے۔ مظاہرین 4 بجے شام پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں