ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے نیچے آنے کا امکان

اسلام آباد: عالمی سطح پر تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں اور روپے کی قدر میں اضافے کے درمیان نگران وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ روزہ جائزے میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پیٹرول کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہوسکتی ہے، جس سے فی لیٹر قیمت 300 روپے سے نیچے آ سکتی ہے کیونکہ فی الحال یہ 323.38 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے علاوہ، اس متوقع اقدام کے پیچھے دوسری وجہ یہ بھی ہے کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت بالترتیب 36 روپے اور 19 روپے کی کمی کے بعد 206 روپے اور ڈیزل کی قیمت 233 روپے فی لیٹر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں 8 ڈالر کی کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 10 ڈالر کم ہوکر 104 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈیزل 118 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔

اس سے قبل 30 ستمبر کو نگراں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8 روپے اور 11 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں