ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکس  بڑھا دیے

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ایک بار پھر ٹیکسز و  اور ارجن بڑھا دیے۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی کی شرح 50 روپے سے بڑھا کر 55 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرول پر لیوی کی شرح 60 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جب کہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر مارجن 7.41 روہے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیلر مارجن بھی 41 پیسے بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پر ڈیلر مارجن 8 روپے 23 پیسے لیٹر مقرر ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں