ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ کے ملازمین کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت اپنے ملازمین کی تفصیلات فراہمی کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کو سپریم کورٹ ملازمین کی معلومات 7 دن میں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ 7 دنوں میں معلومات درخواست گزار کو فراہم کرے۔

عدالت نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے میں اضافی نوٹ بھی تحریر کیا ہے، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کا اطلاق سپریم کورٹ پر بھی ہوتا ہے، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی شہریوں کا حق ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ معلومات کے حصول کا تقاضہ کرنے والے پر وجوہات بتانا لازم ہے، درخواست گزار کو انٹرا کورٹ اپیل اور سپریم کورٹ میں اپیل کے لیے جمع کرائی گئی فیس واپس کی جائے، فیصلے کو اردو میں بھی جاری کیا جائے گا، معلومات فراہم کرنے والا وجوہات کے جائزے کا پابند ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 27 ستمبر کو درخواست گزار مختار احمد اور اٹارنی جنرل کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں