ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا،پیٹرول کی قیمت میں 40روپے فی لیٹر کم کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283روپے 80 پیسے ہوگئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لٹر  اور مٹی کا تیل 22روپے 69 پیسے سستا کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ  نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا، اس حوالے سے وفاقی حکومت نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں