ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی نئی فلم ’ایمرجنسی‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔ 

سیاسی تھرلر کیلئے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی لیکن سلمان خان کی ’ٹائیگر3‘ کے ساتھ تصادم سے بچنے کیلئے اب اداکارہ کی فلم کیلئے نئی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

کنگنا رناوت کی مرکزی کردار کے ساتھ ’ایمرجنسی‘ ایک تاریخی ڈراما ہے جسے اداکارہ نے خود ہی ہدایت کاری دی اور پروڈیوس کیا ہے۔

فلم ’ایمرجنسی‘ کے اسکرپٹ میں بھی اداکارہ نے کردار ادا کیا ہے جبکہ اسے ابتدائی طور رتیش شاہ نے لکھا ہے۔

تھرلر فلم کی کہانی انڈیا کی تیسری وزیراعظم اندرا گاندھی کے سیاسی کیریئر کے گرد گھومتی ہے جن کی پالیسیوں نے انڈیا کی تاریخ کو تبدیل کیا تھا۔

’ایمرجنسی‘ میں کنگنا رناوت کے ساتھ انوپم کھیر، شریاس تالپاڑے اور ماہیما چوہدری نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں