ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کیخلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری

 لاہور: ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کے خلاف سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جسٹس شاہد بلال حسن نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ایوان صدر، الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کر لیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین 23 اکتوبر تک اپنے جوابات جمع کروائیں، پٹیشن میں اہم نکات اٹھائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر کے 5 برس کردیا گیا ہے، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے، سپریم کورٹ کی تشریح کے بعد قانون میں ترمیم کرنا آئین کے آرٹیکل 175 کے سیکشن 3 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں