ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ کے بھی کچھ اُصول ہوتے ہیں، غزّہ کے لئے انسانی امداد کی راہداری کھولی جائے: ٹروڈو

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزّہ تک امداد کی رسائی کے لئے انسانی کوریڈور کھولنے کی اپیل کی ہے۔

سی بی سی نیوز کے مطابق ٹروڈو نے اسمبلی  سے خطاب میں اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غزّہ میں "خوفناک اور بتدریج گہرے ہوتے انسانی بحران پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ غزّہ کے شہریوں تک انسانی امداد کی رسائی ایک مجبوری ہے”۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے غزّہ تک امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کے لئے انسانی راہداری  کھولنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ”جنگ کے بھی کچھ اُصول ہوتے ہیں اور غزّہ میں بھی بین الاقوامی قانون پر عمل کیا جانا چاہیے”۔

واضح رہے کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے بھی غزّہ ، دریائے اردن کے مغربی کنارے اور اسرائیل میں بحران اور علاقے میں سلامتی کی صورتحال کے نہایت غیر یقینی ہونے کا ذکر کیا اور لبنان میں مقیم کینیڈین شہریوں کو ملک سے نکلنے کا مشورہ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں