ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی خفیہ ادراے کے سربراہ نے ناکامی کا اعتراف کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی خفیہ ادارے کے سربراہ نے حماس کے حملے کے تناظر میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق صہیونی ریاست کے خفیہ فوجی ادارے کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے ہونے والے اچانک حملوں کے حوالے سے ادارہ بالکل ناکام ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اندازہ ہی نہیں لگا سکے کہ حماس کی حکمت عملی کیا ہے۔

خفیہ ادارے کے سربراہ میجر جنرل اہارون حالیفا نے اپنے ماتحتوں کے نام ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے اپنی اور ادارے کی ناکامی کو تسلیم کیا ہے۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فوجی خفیہ ادارے کے سربراہ نے کہا  کہ  ہم اس اسرائیلی ناکامی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اس خط کو اسرائیلی میڈیا میں بھی شائع کیا جا چکا ہے اور اس بات کی باقاعدہ تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں