ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الخدمت نے اہل غزہ کو 10 کروڑ کا امدادی سامان فراہم کردیا، مزید 50 کروڑ مختص

راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن نے اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے اہل غزہ کو 10 کروڑ مالیت کا امدادی سامان فراہم کردیا اور مزید 50 کروڑ روپے اس مد میں مختص کردیے۔

صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاہے کہ 7اکتوبرسے انٹرنیشنل پارٹنراین جی اوز کے اشترا ک سے فلسطین اورغزہ میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ریسکیواورریلیف آپریشن جاری ہے۔ غزہ فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان سے مسلسل رابطے میں ہیں اوروہاں کی صورتحال سے پوری طرح باخبرہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں فوڈ پیکیج،ادویات،کمبل سمیت 10کروڑ کا امدادی سامان فراہم کیا گیا۔ دوسرے مرحلے پر 50کروڑ کا فنڈمختص کیا گیا ہے۔اس وقت غزہ میں 1200 افراد ملبے میں دبے ہیں جن میں 500سے زائد معصوم بچے ہیں، جنہیں ریسکیو کرنے کاکوئی انتظام نہیں ہے۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی سرچ اینڈریسکیو ٹیمیں اپنے تمام سامان سمیت تیاراور اشارہ ملنے کی منتظر ہیں۔ جونہی راستہ ملے گا ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ کرمتاثرہ افراد کو ریسکیوکریں گی۔الخدمت کی ٹیمیں اس سے قبل ترکی وشام کے زلزلے میں خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی حکومت اور این ڈی ایم اے سے درخواست کرتے ہیں غزہ کے لیے راستہ بنانے میں اپنا کرداراداکریں تاکہ ہماری ٹیمیں وہاں پہنچ کرریسکیو آپریشن کرسکیں۔ الخدمت کے سرجن، آرتھوپیڈک،میڈیکل کے دیگرشعبوں کے ماہرین کی ٹیمیں بھی اپنے پاسپورٹ لے کرمکمل تیار ہیں۔

صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ غز ہ کے اندرسے دستیاب امدادی سامان کے ذریعے ریلیف کاکام جاری ہے۔ اس کے علاوہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے انٹرنیشنل پارٹنرز اور  این جی اوز کے ذریعے امدادی سامان رفاہ بارڈرپرپہنچاچکی ہے۔ رفاہ بارڈرکچھ وقت کے لیے بھی کھلا توامدادی سامان کے ٹر ک متاثرہ علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔

ڈاکٹرحفیظ الرحمن نے کہاکہ متاثرہ علاقے میں قائم ترکش فرینڈ اسپتال میں موجود ترک ڈاکٹر نے بتایا کہ اسپتال میں صرف 24گھنٹوں کا ڈیزل اور فیول باقی رہ گیا ہے، وہ ختم ہوتے ہی میڈیکل سمیت تمام سروسزبند ہوجائیں گی۔

انہوں نےاپیل کی کہ پاکستانی قوم آگے بڑھ کرفلسطینیوں کی امداد کرے۔ ہم اہل خیر کے تعاون سے اپنی استعداد کے مطابق کوشش کررہے ہیں۔جوبھی دیگراین جی اوزادارے ہمارے ساتھ مل کرکام کرنا چاہیں توہم ایک دوسرے کے دست وبازو بن کر نازک ترین حالات میں فلسطینی متاثرہ عوام کی خدمت کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں