ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بم کی اطلاع،فرانس کے چھ ہوائی اڈے بند

فرانس میں  لی لی، لیون، نانٹیس، نائس، ٹولوز اور پیرس کے قریب بیواس ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکی کے بعد خالی کرالیا گیا۔

فرانسیسی شہری ہوابازی کے ادارے کے مطابق، فرانس کے 6 ہوائی اڈّوں کو حملے کی دھمکیاں ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھیں جس پر حکام نے ہوائی اڈّے خالی کروا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ سے چیک بھی کروایا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہنے اور شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے مکمل جانچ پڑتال کی گئی، اس موقع پر کسی قسم کاخطرہ نہیں لے سکتے۔

حکام نے بتایا کہ کسی ہوائی اڈے سے کوئی خطرناک مواد نہیں ملا، ایک مشکوک بیگ ملا جو خالی تھا جبکہ  تمام ہوائی اڈّوں کو کلیئرنس کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا گیا اور اس وقت صورت حال معمول پر ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے خلاف اور داعش سے ہمدردی رکھنے والے ایک حملہ آور نے راہ چلتے ایک استاد پر چاقو سے حملہ کیا تھا جب کہ ملک کے کچھ حصوں میں بم دھماکوں کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں