یروشلم: کہتے ہیں جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،بنجمن نیتن یاہو کے سرکاری ڈیجیٹل ترجمان حنانیہ نفتالی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “X” پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اعتراف کیا کہ اسپتال پر حملہ ہم نے کیا ہے تاہم اسرائیلی حکام کے دباؤ پرانہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حنانیہ نفتالی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ اسپتال میں بمباری کے بعد اسپتال میں جلتی ہوئی آگ کی تصویر بھی شیئر کی تھی، لیکن بعد میں دباؤ آنے کے بعد پوسٹ ڈیلٹ کرکے تردید کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ایک پوسٹ شیئرکردی۔
بعد ازاں حنانیہ نفتالی نے اس پوسٹ کو ایک وضاحت سے بدل دیا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ غلطی ہوئی ہے،اس نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوج اسپتالوں پر بمباری نہیں کرتی، میں نے فرض کیا کہ اسرائیل غزہ میں حماس کے ایک اڈے کو نشانہ بنا رہا ہے،میں اس غلطی کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات اسرائیل نے ایک اسپتال پر شدیدبمباری کی تھی ، جس کے نتیجے میں 1 ہزار کے قریب لوگ شہید ہوگئے تھے۔