نیویارک: غزہ میں فضائی حملوں کے شکار معصوم فلسطینیوں کی حمایت پر اسرائیل نے نامور امریکی ماڈل جیجی حدید کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
جیجی حدید نے فلسطین میں انسانی المیے پر سخت موقف اپناتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
The official state of Israel government Instagram account calls out Gigi Hadid for condemning the Israeli government:
“Have you been sleeping the past week? Or are you just fine turning a blind eye to Jewish babies being butchered in their homes? Your silence has been very clear… pic.twitter.com/6xZuQYTNAx
— Pop Tingz (@ThePopTingz) October 16, 2023
امریکی ماڈل نے واضح الفاظ میں لکھا کہ جس طرح اسرائیلی حکومت کی کارروائیوں سے یہودیوں کا کوئی تعلق نہیں، اسی طرح اسرائیلی حکومت پر تنقید کو یہود مخالف نہیں کہا جاسکتا اور فلسطین کی حمایت حماس کی حمایت نہیں ہے۔
اسرائیلی حکومت کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ نے امریکی ماڈل کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ یہودی بچوں کی موت پر آنکھیں کیوں پھیر رہی ہیں۔
سرکاری اکاؤنٹ نے مزید لکھا کہ کہ جیجی حدید کی خاموشی بتاتی ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے اور اسرائیل امریکی ماڈل کو نہیں چھوڑے گا۔