غزہ:اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے جنوبی غزہ کی جانب جانے والے فلسطینی واپس غزہ آنا شروع ہوگئے۔
غزہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے گھر میں مرنا اعزاز کی بات ہے ہم واپس جارہے ہیں۔واپس لوٹنے والے ایک فلسطینی نے کہا کہ اسرائیل نے ہمیں کہا کہ اپنے گھروں سے نکل جاؤ، ہم خان یونس گئے جہاں ہمیں سونے تک کی جگہ نہیں ملی، ہم کہاں جائیں؟ ہم واپس جا رہے ہیں۔ اپنے گھر میں مرنا عزت کی بات ہے۔ ہمارے گھر ہمارے لیے بہتر ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ اسرائیل نے چند روز قبل شمالی غزہ کے مکینوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے گھر بار چھوڑ کر جنوب کی طرف چلے جائیں۔