اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر اچانک فضائی حملہ کی ےجانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نہتے فلسطینی عوام اور اسپتالوں کو بم باری کا نشانہ بنایا جانا عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کے ایک اسپتال پر اچانک بم باری کردی، جس کے نتیجے میں 800 سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں صہیونی ریاست نے غزہ پر سرپرائز حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس بار ضروری نہیں کہ زمینی حملہ ہو، بلکہ اس بار کچھ نیا اور سرپرائز بھی ہو سکتا ہے۔