ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

   پی ٹی آئی رہنما کا انتظامیہ کے رویے  کیخلاف نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو خط

کراچی: تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے انتظامیہ کے رویے کے خلاف نگران وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ دیا۔

خرم شیر زمان  نے خط میں کہا ہے  کہ 12 نومبر کو جلسے کی اجازت کیلئے کمشنر کراچی کو خط لکھا مگر تاحال اجازت نہیں دی گئی، نگران وزیر اعلی سندھ تحریک انصاف کے خط پر نظر ثانی کیلئے نوٹس لیں۔

 انہوں نے مزید کہ تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے کیلئے یکساں مواقع فراہم نہیں کئے جا رہے، پی ٹی آئی کو بھی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح آزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں