ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم بھارت کو شکست دینے ہی نہیں آئے، سیمی فائنل تک کھیلنا ہے، محمد نواز 

پا بنگلور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز  نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف شکست اور خراب کارکردگی پر تنقید تو ہونا تھی لیکن ہم صرف بھارت کو شکست دینے نہیں آئے اولین ترجیح سیمی فائنل میں پہنچنا ہے۔

محمد نواز نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی ہمیں یہ سب بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا، بھارت کے خلاف میچ میں سب کی امید بڑھ جاتی ہیں دونوں ممالک کی عوام کو اس میچ میں بڑی توقع ہوتی ہے کیونکہ بڑا میچ ہوتا ہے اس میچ میں جو اچھا کھیلے وہ ہیرو بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  جس طرح ہم بھارت سے ہارے اس ہر تنقید تو ہونا تھی اور غصہ بھی آتا ہے لیکن پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں صرف بھارت کو شکست دینے نہیں پہنچی ابھی ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا ، 6 میچز باقی ہیں،انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف جیت کر اعتماد بحال کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں