ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری تھم گئی، سردی میں اضافہ

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر میں پچھلے دنوں سے جاری بارشوں اور برف باری کا سلسلہ رک گیا، تاہم سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق کئی دن سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے سلسلے اور اس پر برف باری کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سمیت کئی علاقوں کا حسن دوبالا ہوگیا اور موسم خوشگوار ہونے سے ملک بھر سے سیاح جنت نظیر علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔

مظفر آباد کے پہاڑی سلسلوں کوہ مکڑہ، پیر چناسی، پیر ہسی مار نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے، جس سے قدرت کی تخلیق کا حسن دوبالا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب وادی نیلم اور لیپا کے پہاڑوں پر بھی ہر جانب برف ہی برف نظر آ رہی ہے۔

آزاد کشمیر میں حالیہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں