ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سر پر ستی میں اسرائیل کی اسپتالوں پر بمباری وحشیانہ اقدم ہے، میاں محمد اسلم

اسلام آباد:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، دوریاستی حل یا اسرائیل کو تسلیم کرنے والا امت کا غدار ہوگا۔

میاں محمد اسلم نے کہاکہ  اہل فلسطین اور حماس کے مجاہدین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور امت کی طرف سے فرض کفایہ ادا کر رہے ہیں ، پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ ان کی حمایت اور پشتیبانی کرے ، ہم وہاں جا کر نہیں لڑ سکتے لیکن یہاں رہ کر فلسطینیوں کی آواز بن سکتے ہیں۔

انہوں  نے کہاامریکی سر پر ستی میں اسرائیلی فوج کا غزہ کے اسپتالوں پر بمباری ایک وحشیانہ اقدم ہے ، 56مسلم ممالک کی افواج اس سفاکانہ اقدام پر کیو ں خاموش ہیں ، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو کوئی حق نہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کی بات کریں۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   ، فلسطین ‘ فلسطینی مسلمانوں کی سر زمین ہے اور امریکا ، برطانیہ فرانس اور دیگر مغربی مملک کی سرپرستی میں یہودیوں کو لا کر یہاں بسایا گیا اور فلسطینی مسلمانوں کو بے دخل کیا گیا، اسرائیل کی ایک ناجائز اور ناپاک ریاست قائم کی گئی میاں محمد اسلم نے کہافلسطین کے مسلمانوں نے اپنے حق اور اپنی سر زمین کی آزادی کے لیے جدو جہد اور مزاحمت کا راستہ اختیار کیا اور ثابت کیا کہ جدو جہد اور مزاحمت میں ہی زندگی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں