ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل کا کڑا محاسبہ کیا جائے، پی ٹی آئی کا مطالبہ

اسلام آباد: تحریک انصاف  نے غزہ کے اسپتا ل پر اسرائیلی فضائی حملے  اورسینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت   کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیاہے غزہ میں سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا ہے کہ معصوم عورتیں، بوڑھے اور بچے گزشتہ 11 روز سے اسرائیل کی اندھی طاقت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں، اسرائیل ہر لحاظ سے ایک بدمعاش، سفاک، دہشت گرد، عالمی انسانی اقدار اور عالمی قانون کو خاطر میں نہ لانے والی درندہ صفت ریاست کے طور پر ابھر کر دنیا کے سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی عوام پر بمباری برساکر دنیا کا امن برباد کررہے ہیں، پاکستانی قوم عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف آواز اٹھا کر فلسطینی عوام کا ساتھ دیں.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں