ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے غزّہ میں جھڑپوں میں وقفے پر مبنی بِل ویٹو کر دیا

امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ اور غزّہ کے لئے  انسانی امداد کی ترسیل کی خاطر جھڑپوں میں وقفے کی اپیل پر مبنی فیصلہ بِل ویٹو کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل نے امریکہ کے شہر نیو یارک میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جھڑپوں کے بارے میں اجلاس کیا ہے۔

اجلاس میں امریکہ نے غزّہ کو انسانی امداد پہنچانے کی خاطر جھڑپوں میں وقفے کی اپیل پر مبنی فیصلہ بِل ویٹو کر دیا ہے۔

فیصلہ بِل برازیل کی طرف سے تیار کیا گیا تھا ۔ 12 اراکین نے بِل کی حمایت کی جبکہ برطانیہ اور روس نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا ہے۔

فیصلہ بِل میں حماس کے حملوں کی بھی مذّمت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شہریوں پر ہر طرح کے تشدد ، دشمنی اور ہر طرح کے دہشت گردانہ اقدامات کو مذموم قرار دیا گیا اور تمام یرغمالیوں کو غیر مشروط شکل میں رہا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس کی طرف سے پیش کیا گیا انسانی فائر بندی کی اپیل پر مبنی فیصلہ بِل سوموار کے روز ویٹو کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں