ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24اکتوبر کو سماعت کرے گا، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہیں،عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

دوسری جانب  90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر بھی سپریم کورٹ نے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ 23اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں