ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

 اس وقت 6 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اورآسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان 36 رنز بنالیے۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر پلئینگ الیون کا حصہ ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کے لیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور  کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں، اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھا کر جیتنے کی کوشش کریں گے ،اس پچ  پر جلدی وکٹ لینے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بولنگ کرتے، پاکستان کے خلاف میچ اہم ہے، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں