ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ورلڈ کپ: نیدرلینڈز کا سری لنکا کو جیت کیلئے 263 رنز کا ہدف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کو جیت کے لیے 263 رنز کا ہدف دے دیا

  لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیدر لینڈز کی پوری ٹیم 49.4 اورز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 اس وقت 21 اوورز مکمل ہوچکا ہے اور سری لنکا کے 118 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں،وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

دوسری جانب سری لنکنا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں