انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں نیدرلینڈز کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
لکھنؤ کے اکانا اسپورٹس سٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
اس وقت 48 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور نیدرلینڈز کے 246 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ ہیں۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں نیدر لینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈ نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں،وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
دوسری جانب سری لنکنا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔