ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یہودی خوفزدہ، عسقلان کے بعد کریات شمونہ شہر بھی خالی کرنے لگے

یروشلم: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں سخت مزاحمت کو دیکھتے ہوئے عسقلان کے بعدشمال میں واقع کریات شمونہ نامی شہر بھی خالی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جمعے کواسرائیلی وزارتِ دفاع نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع شمالی قصبہ کریات شمونہ کے رہائشیوں کو انخلاء کا حکم دیا،اسرائیل نے انخلاء کا عمل شروع کرنے کے لیے کیات شمونہ کے لیے بسیں بھی بھیجی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر زمینی حملے سے قبل ہی اسرائیل نےشکست کا اعتراف کرلیا، عسقلان سے شہریوں کا انخلاء

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے حماس کے پے درپے حملوں سے خوفزدہ ہو کر عسقلان شہر کے مکینوں کو نکالنے کے منصوبے کی منظوری دے دی تھی۔

اسرائیلی قابض فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ “مقامی اتھارٹی، وزارت سیاحت، اور نیشنل ایمرجنسی اتھارٹی جو وزارت سیکورٹی سے منسلک ہے، کریات شمونہ کے 25,000آباد کاروں کو نکالنے اور انہیں “گیسٹ ہومز” میں منتقل کرنے کے منصوبے کا انتظام کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں