ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4385 سے متجاوز

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4385 سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتے کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد4385 ہوگئی جن میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی حملے میں 13,561  فلسطینی  زخمی ہیں جب کہ  1400 لاپتا ہیں۔

اسرائیلی جنگ کی ہولناکیوں نے غزہ کو ایک کھنڈرات کے شہر میں تبدیل کر دیا ہے، کیونکہ ہر طرف  موت اور تباہی غالب ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس  کی  مجلس شوری کے چیئرمین اسامہ المزینی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر اسامہ المزینی المعروف ابو حمام اسرائیلی فوج کی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد جان شہادت نوش کرگئے۔ہفتے کے روز حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہید مجاھد رہنما اسامہ المزینی کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسامہ المزینی کی شہادت دیگر ہزاروں شہدا میں وطن عزیز کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا حصہ ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ المزینی چند روز قبل اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں