ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی

مقبوضۃ بیت المقدس: اسرائیل کے فلسطین خصوصاً غزہ پر حملوں اور گزشتہ ہفتوں میں قابض صہیونی فوج کی کارروائیوں کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ 15 دنوں کے دوران قابض صہیونی فوج نے 5 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو اغوا کیا ہے۔7 اکتوبر سے قبل تک اسرائیلی قید خانوں میں صعوبتیں جھیلنے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 200 تھی جب کہ دستیاب تازہ اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد اب 10 ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔

مقامی اور انسانی حقوق ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے حالیہ دنوں میں 4 ہزار ایسے فلسطینی مزدوروں کو اغوا کرکے پابند سلاسل کردیا ہے، جو اسرائیل میں کام کررہے تھے جب کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں مختلف چھاپا مار کارروائیوں اور آپریشنز کے دوران ایک ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو پکڑ کر جیلوں میں بند کیا جا چکا ہے۔

انسانی حقوق گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج دن رات فلسطینیوں کو گرفتار کرنے میں مصروف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں