ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھوں کا احتجاج

واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر سکھ کمیونٹی نے احتجاج کرکے خالصتان تحریک کی حمایت میں نعرے بازی کی۔ 

غیر مکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں سے آئے مرد و خواتین نے احتجاج میں شرکت کی، اس دوران سکھ کمیونٹی خالصتان کی حمایت میں نعرے لگاتے رہی۔ 

مظاہرین نے کہا کہ امریکا مودی سرکار پر بھارت میں سکھوں پر مظالم بند کیے جانے کا دباؤ ڈالے۔ 

احتجاج میں مظاہرین نے سکھوں کی آزاد ریاست خالصتان کی کھل کر حمایت کرنے اور کینیڈا میں قتل کیے جانے والے خالصتان رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے لواحقین کو انصاف دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں