ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی

نئی دہلی:بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی نے یہ اعلان غزہ کے الاحلی ہسپتال پربمباری کے بعد کیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے الاحلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری میں500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ 

اس حوالے سے بھارتی کمپنی کے ایم ڈی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روکنے کا اخلاقی بنیادوں پر فیصلہ کیاہے کیونکہ ہسپتالوں پربمباری، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنا ناقابل قبول ہے۔ 

کمپنی نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے 25 لاکھ افراد کو خوراک اورپانی کی فراہمی روکنا بھی ناقابل قبول ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ میں قائم کمپنی 2015 سے اسرائیلی پولیس کی ہر سال ایک لاکھ وردیاں تیارکرتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں