کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار نے مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما مفتاح اسماعیل سے ملاقات میں انہیں ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی ۔
فاروق ستار نے دو روز قبل مفتاح اسماعیل سے کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سابق وزیر خزانہ کو ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان موجودہ نامساعد حالات سے گزر رہا ہے تو اچھے لوگوں کی ٹیم تشکیل دینا ضروری ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ملک کے لیے مشترکہ قومی ایجنڈا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں اس قومی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ اس وقت کوئی سیاسی پلیٹ فارم ایم کیو ایم سے بہتر نہیں ہے۔وہ اس پر غور کرنے کے بعد جواب دیں گے ۔