ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغاوت کیس: فوادچو دھری کی درخواست بریت پر سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد: اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست بریت پر سماعت فوادچو دھری کی عدم حاضری کے باعث 25اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں فواد چو دھری کے خلاف اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں درخواست بریت پر سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔

سابق وفاقی وزیر فواد چو دھری کے بھائی وکیل فیصل چو دھری عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، عدالت میں وکیل فیصل چو دھری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ۔فیصل چو دھری نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری طبیعت ناسازی کے سبب عدالت پیش نہیں ہوسکتے ،استدعا ہے کہ حاضری سے استثنیٰ منظور کی جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ اور فواد چو دھری میرے لیے قابل احترام ہیں لیکن دونوں کی حاضری ضروری ہے جس پر فیصل چو دھری نے کہا  کہ31 تاریخ کو سپریم کورٹ بار کے انتخابات ہیں اس کے بعد کی تاریخ رکھ لیں۔جس پر جج طاہر عباس نے ریمارکس دئیے کہ اتنا وقت نہیں ہے، آپ پرسوں درخواست پر دلائل دیں۔

عدالت نے فواد چو دھری کے خلاف کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں